معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت مخالفین کے گمراہ کن پراپیگنڈے کے سامنے نہیں جھکے گی ۔

سیاسی مشکلات کے باوجود ملکی ترقی کا عمل جاری رہے گا ،کرمانی
28 جون 2017 (22:14)
0

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سیاسی مشکلات کے باوجود ملکی ترقی کا عمل جاری رہے گا ۔

بدھ کے روزایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت مخالفین کے گمراہ کن پراپیگنڈے کے سامنے نہیں جھکے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے ۔