چودھری نثار کی بدنیتی پر مبنی مہم کے پس پردہ عناصر کا پتہ لگانے اور سخت کارروائی کی ہدایت۔

File Photo

وزیر داخلہ کافرقہ واریت کو ہوا دینے کی سوشل میڈیا مہم کا نوٹس
28 جون 2017 (22:01)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے سے متعلق سوشل میڈیا کی مہم کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔
انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کوہدایت کی کہ وہ بدنیتی پرمبنی اس مہم کے پس پردہ عناصر کا پتہ لگائیں اوران کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
انہوںنے کہاکہ ایسے وقت میں جب ملک کو کئی مسائل کاسامنا ہے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے ۔
انہوں نے مذہبی رہنمائوں پرزوردیا کہ وہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردارادا کریں۔
انہوں نے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سے بھی رابطہ کیا اور انھیں اس سلسلے میں مذہبی رہنمائوں کی مشاورت سے ایک حکمت عملی تیار کرنے کیلئے کہا ۔