وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں۔

صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا امریکی فیصلہ افسوسناک ہے،راجہ فاروق
28 جون 2017 (21:50)
0

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے سیدصلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قراردینے کے امریکی فیصلے کو افسوسناک قراردیا ہے ۔

انہوں نے مظفرآباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں جبکہ بھارت ان کی تحریک کو بوگس اورمذموم پراپگنڈے سے دبانے کی سازش کررہا ہے ۔
انہوں نے امریکہ اور یورپ سمیت عالمی برادری پرزوردیا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول میں ان کی مدد کریں ۔