وزیر مملکت نے کہا کہ شناخت کے بعد میتیں ان کے قانونی ورثاء کے حوالے کی جائیںگی ۔

سانحہ بہاولپور،125 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے،بلیغ
28 جون 2017 (21:14)
0

امور داخلہ کے وزیرمملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ آئل ٹینکر آتشزدگی سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 125 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے اور شناخت کے بعد میتیں ان کے قانونی ورثاء کے حوالے کی جائیںگی ۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز بہاولپور میں متاثرین کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت نے متاثرین کے اہلخانہ کو سرکاری ملازمتیں دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔