جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ہرشہید اور زخمی فرقے اورقومیت سے قطع نظر ہمارے لئے یکساں ہے۔

File Photo

دشمن فرقہ واریت اور تعصب کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے،آرمی چیف
28 جون 2017 (20:39)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن ہمیں دہشت گردی کے ذریعے تقسیم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اب ہمیں فرقہ واریت اورتعصب کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاک فوج دشمن کے خفیہ اداروں اور ان کی ایماء پر ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی کے ذریعے حالیہ واقعات کو جان بوجھ کر فرقہ واریت اور نسلی ولسانی تعصب کا رنگ دینے کا جائزہ لے رہی ہے ۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہرشہید اور زخمی فرقے اورقومیت سے قطع نظر ہمارے لئے یکساں ہے ۔
بری فوج کے سربراہ نے گزشتہ چند روز کے دوران تمام مسالک کے علماء سے ملاقاتیں کیں اورانھیں یقین دلایا کہ پارا چنار اور کوئٹہ کے واقعات کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے فاٹا سمیت ملک بھر میں سیکورٹی کی صورتحال پرقابوپالیا ہے اور ہم اسے کسی قیمت پردوبارہ خراب نہیں ہونے دیںگے۔