مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن، استحکام، سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

وفاقی حکومت فاٹا اصلاحات پر عملدآمد کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے،شہاب الدین
28 جون 2017 (20:04)
0

وفاقی حکومت فاٹا میں اصلاحات پر عملدآمد کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

باجوڑ ایجنسی سے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے پشت سلارزئی میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں اصلاحات پر جلد عملدرآمد میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن، استحکام، سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔
رکن قومی اسمبلی نے عوام سے کہا کہ وہ اصلاحات پر جلد عملدرآمد کیلئے اتحاد اورہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی مدد کریں۔