صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔

سردار مسعود کی مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے امریکہ سے تعاون کی درخواست
28 جون 2017 (19:51)
0

آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے امریکی تعاون کی درخواست کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بھارتی مظالم بند کرانے میں اپنا کردار اد اکرنا چاہیے۔
انہوں نے حزب المجاہدین کے رہنماسید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کو سنگین غلط فہمی اور جدوجہد آزادی کرنے والے کشمیریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی قرار دیا۔
صدر آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف پچھلے سترسال سے برسرپیکار ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی ہرگز دہشتگردی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
سردار مسعود خان نے امریکی پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط اور متعصبانہ فیصلے پر نظرثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین کے رہنما کے خلاف الزامات بھارتی ایماء پر لگائے گئے۔