اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں مون سون کی شدید بارشیں

مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ آئندہ 48گھنٹے تک جاری رہنے کی پیشن گوئی
28 جون 2017 (19:40)
0

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون کا حالیہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 48گھنٹے تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور لاہور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں مون سون کی شدید بارشیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، راولپنڈی، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے نالوں میں اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا امکان ہے۔