وفاقی وزیر نے کہا کہ بجٹ اقدامات کا مقصد پاکستان کی مجموعی، بلند اور پائیدار ترقی ہے۔

 وزیر خزانہ کی غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کی تحسین
28 جون 2017 (19:34)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کئے گئے ریلیف اقدامات سے عوام خوشحال ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روزاسلام آباد میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ٹیکس وصولی میں پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بجٹ اقدامات کا مقصد پاکستان کی مجموعی، بلند اور پائیدار ترقی ہے۔

انہوں نے ایف بی آر پر زور دیا کہ وہ رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کے اہداف کی تکمیل کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے۔

چیئرمین ایف بی آر نے وزیرخزانہ کوٹیکس وصولی کے اقدامات اور اہداف کے حصول کیلئے کی گئی کوششوں کے بارے میں بتایا۔