وزیر مملکت نے کہا کہ قومی اداروں کیخلاف بے بنیاد الزامات پر قوم عمران اور انکے ساتھیوں کو مسترد کر چکی ہے-

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے احتساب کے مطالبہ کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
28 جون 2017 (19:20)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے قوم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو مسترد کرچکی ہے۔

انہوں نے بدھ کے روزایک انٹرویو میں عمران خان کی جانب سے احتساب کے مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی پارٹی اور خیبرپختونخوا میں احتساب کا عمل شروع کرنا چاہیے۔