file photo

آزاد جموں و کشمیر حکومت کا ریاست میں سیاحتی راہداری قائم کرنے کا منصوبہ
28 جون 2017 (17:27)
0

آزاد جموں وکشمیر حکومت نے علاقے کے خوبصورت مناظر دیکھنے کیلئے آنے والے سیاحوں کی سہولت کی غرض سے ریاست میں سیاحتی راہداری قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کے مظفرآباد کے نمائندے کو بتایا کہ 190کلومیٹر طویل راہدادی کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کی جاچکی ہے۔
یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مین شامل ہے اور اس پر 22ارب روپے لاگت آئے گی منصوبے کے تحت حکومت 1450کلومیٹر نئی سڑکیں تعمیر کرے گی تاکہ آزادکشمیر کے خوبصورت مناظر دیکھنے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ راغب کیا جاسکے۔