file photo

ترک، یونانی قبرص رہنمائوں کے درمیان مذاکرات سوئزرلینڈ میں شروع
28 جون 2017 (15:53)
0

ترک اوریونانی قبرص کے رہنمائوں کے درمیان آج سوئیزر لینڈ میں مذاکرات شروع ہورہے ہیں۔
سکیورٹی معاملات سے نمٹنے کے لئے مذاکرات کے ابتدائی دور میں یونانی قبرص کے رہنما Nicos Anastasiades اور ان کے ترک قبرص کے ہم منصبMustafa Akinci یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف Federica Mogherini اوریونان ،ترکی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
قبرص1974 سے دوحصوں میں تقسیم ہے جب یونان میں شمولیت کیلئے یونان کی حمایت یافتہ بغاوت کے ردعمل میں ترک فوجیوں نے اس کے شمالی حصے پر حملہ کردیا تھا۔