آمینہ جے محمد نے کہا کہ ہمدردی ،مدد اورخلوص پر مبنی اسلامی اقدار اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد ہیں

file photo

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل کاانتہا پسندی سےنمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم
28 جون 2017 (15:48)
0

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل آمینہ جے محمد نے اسلام کے امن کے پیغام پر زور دیتے ہوئے بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اورتشدد سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی طرف سے دئیے گئے استقبالیے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے بعض ملکوں میں متعصب ذرائع ابلاغ کی طرف سے اسلام کی کی گئی تشریح کی سخت مذمت کی ۔
انہوں نے کہا کہ ہمدردی ،مدد اورخلوص پر مبنی اسلامی اقدار اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد ہیں۔