ریلوے کو جدید بنانے سے ٹرین کی رفتار بڑھ کر ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔

file photo

اقتصادی راہداری کے تحت ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنایا جارہاہے
28 جون 2017 (15:44)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنایا جارہاہے جس پر گیارہ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیر زادو نے اطلاع دی ہے کہ اس منصوبے کے تحت ایک ہزا ر چھ سو ستاسی کلومیٹر طویل کراچی پشاور ریلوے لائن کی مکمل مرمت کی جائے گی جس پر تین ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
ریلوے کو جدید بنانے سے ٹرین کی رفتار بڑھ کر ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔ٹرین کی موجودہ رفتار ساٹھ سے ایک سو پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
سی پیک کے تحت ریل کی دوسری پٹڑیوں کو بھی جدید بنایا جارہاہے جبکہ پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک کو چین کے جنوبی علاقے Xinjiang کے ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کردیا جائے گا۔