امریکاکی جانب سےسفری پابندیوں سےمتعلق کچھ حصوں کی بحالی کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے: ایران
28 جون 2017 (15:39)
0

ایران نے کہا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے چھ مسلم اکثریتی ملکوں پر لگائی گئی سفری پابندیوں کے کچھ حصوں کی بحالی کا فیصلہ غیر منصفانہ  ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران میں کہا کہ یہ امر قابل افسوس ہے کہ امریکہ اپنے ملک دہشت گردی کے واقعات میں ملوث بنیادی عناصر کی طرف دھیان نہیں دے رہا۔