عامر ہاشمی نے کہا کہ سکھ یاتری سرحد کے دوسری طرف بھارت کی حکومت کیخلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔

file photo

بھارت نےسکھ یاتریوں کو لاہور آنے سے روک دیا
28 جون 2017 (15:30)
0

بھارتی حکومت نے آج لاہور آنے والے تقریباً تین سو سکھ یاتریوں کوروک دیا یہ سکھ یاتری پاکستان میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلئے آرہے تھے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان عامر حسین ہاشمی کے مطابق بھارت حکومت نے بہانہ بنایا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا پاکستانی حکومت سکھ یاتریوں کو پہلے ہی ویزہ جاری کرچکی ہے۔عامر ہاشمی نے کہا کہ سکھ یاتری سرحد کے دوسری طرف بھارت کی حکومت کیخلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا اس مسئلے کے حل کیلئے پاکستانی اور بھارتی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔