نوازشریف نے کہاہے کہ ملک بھر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔

File Photo

وزیراعظم کی مون سون بارشوں کے تناظر میں فوری طور پر پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
28 جون 2017 (14:45)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے اورصوبائی حکومتوں کوہدایات دی ہیں کہ وہ مون سون کی جاری بارشوں کے تناظر میں فوری طور پر پیشگی حفاظتی اقدامات کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔
انہوں نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ رکھنے اور ضرورت پڑنے پر ان کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔