مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے تحریک حریت کے3 رہنمائوں کو گرفتار کرلیا
28 جون 2017 (14:06)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے تحریک حریت کے تین رہنمائوں کے گھروں میں چھاپے مارے اور انہیں گرفتار کرلیا۔گرفتار کئے گئے رہنمائوں میں ایاز اکبر، الطاف احمد شاہ اورراجہ معراج الدین کلول شامل ہیں۔پولیس نے تحریک حریت کے ایک اور رہنما پیرسیف اللہ کے گھر بھی چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پرموجود نہیں تھے۔تحریک حریت نے ان رہنمائوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
ادھر آج علاقے میں امرناتھ یاترا کے شروع ہونے پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔معمول کے سکیورٹی اقدامات کے علاوہ اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں راستوں پر موبائل فون کو جام کرنے والے آلات بھی نصب کئے گئے ہیں۔