چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توقع ہے کہ اگلے دو سال کے دوران کوئلے سے چلنے والے کئی بجلی گھر کام شروع کردیں گے۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا اپنے جہازوں کے ذریعے کوئلہ درآمد کرنے کا منصوبہ
28 جون 2017 (13:55)
0

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن مزید آئل ٹینکر اپنے بیڑے میں شامل کرے گی تاکہ پھیلتی ہوئی کاروباری منڈی اپنا مقام بناسکے۔ کارپوریشن کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ ا س سلسلے میں تیل صاف کرنے کے نئے کارخانوں کے ساتھ اشتراک عمل بھی ادارے کے نئے منصوبوں کا حصہ ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توقع ہے کہ اگلے دو سال کے دوران کوئلے سے چلنے والے کئی بجلی گھر کام شروع کردیں گے۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کوئلے کی نقل و حمل کا پروگرام بھی وضع کر رہی ہے جو ادارے کے بحری جہازوں کے ذریعے بیرون ملک سے لایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں اورجہاز رانی کی وزارت نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو فیری سروس شروع کرنے کا لائسنس دے دیا ہے۔