یہ رقم رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص رقم سے 72 فیصد زیادہ ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی پر43 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ
28 جون 2017 (13:48)
0

گلگت بلتستان حکومت اگلے مالی سال میں زرعی شعبے کی ترقی پر 43 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔یہ رقم رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص رقم سے 72 فیصد زیادہ ہے۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مطابق تین ڈویژنوں میں زرعی شعبے میں سات نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے جن پر تقریباً 17کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
حکومت ماڈل پبلک فارمز کے قیام کے علاوہ جانوروں کے علاج کیلئے تین نئی ڈسپنسریاں بھی قائم کرے گی۔فصل پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکاروں کو بھی خصوصی تربیت دی جائے گی۔