محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ اگلے اڑتالیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشیں
28 جون 2017 (13:15)
0

اسلام آباد،لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اورکشمیر میں مون سون کی بارشیں ہورہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ بادلوںنے سندھ اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے او ر ان علاقوں میں سہ پہر کے وقت بارش کی توقع ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ اگلے اڑتالیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سمیت گوجرانوالہ، راولپنڈی، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے نالوں میں سیلاب آسکتا ہے۔