بی ایل اے کے انتہائی اہم کارکن عبدالرسول نے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا
28 جون 2017 (11:03)
0

بلوچستان لبریشن آرمی کے انتہائی اہم کارکن عبدالرسول نے خود کو اپنے گروپ کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عبدالرسول بلوچستان کے علاقوں پسنی، کلانچ،دشت اور منڈ میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

حوالگی کا یہ عمل موثر خفیہ اور کامیاب سکیورٹی کارروائیوں کے ذریعے ریاست کی عملداری قائم ہونے کے باعث ممکن ہوا۔ادھر فرنٹیر کوربلوچستان نے Sabzal روڈ پر دیسی ساختہ دھماکہ خیزمواد کو ناکارہ بناکر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔