سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 635 ارب روپے کی رقم مختص
28 جون 2017 (10:39)
0

حکومت پنجاب نے اگلے مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں چھ سو پینتیس ارب روپے کی ریکارڈ رقم مختص کی ہے۔
مختص رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں پندرہ فیصد زائد ہے۔
صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے ریڈیو پاکستا ن کو بتایا کہ مختص کردہ فنڈز سے حکومت کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور اسی طرح کے نئے منصوبے شروع کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔