File Photo

ممکنہ کیمیائی حملے کیلئے شام کے فضائی اڈے پر تیاریاں جاری ہیں:امریکہ
28 جون 2017 (09:35)
0

امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ ممکنہ کیمیائی حملے کیلئے شام کے فضائی اڈے پر تیاریاں جاری ہیں۔

پینٹاگون کے ایک ترجمان نے کہاکہ امریکہ کو حال ہی میں Shayrat کے فضائی اڈے پر سرگرمی نظر آئی ہے یہ وہی اڈہ ہے جسے چھ اپریل کو امریکی کروز میزائل حملے کانشانہ بنایا گیا۔
روس نے ان الزامات کی مذمت کی ہے اور انہیں ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
ادھر امریکہ اور فرانس نے شام میں کیمیائی حملے کا مشترکہ جواب دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانیول میکخواں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہوا۔