File Photo

قطر سے کیے گئے مطالبات پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے: عادل الجبیر
28 جون 2017 (09:31)
0

سعودی عرب نے کہا ہے کہ مملکت اور دوسرے عرب ملکوں کی جانب سے قطر سے کیے گئے مطالبات پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے یہ بات واشنگٹن میں صحافیوںسے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
ادھر سعودی وزیر خارجہ کے اس بیان کے جواب میں قطر کے وزیر خارجہ شیخ حمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ عرب ملکوں کی جانب سے کیے گئے دعوے بے بنیاد ہیں۔
واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ Rex Tillerson سے ملاقات کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں کے مطالبات حقیقی اور قابل عمل ہونے چاہیں ورنہ یہ مطالبات ناقابل قبول ہوں گے۔