حکومت کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معیار کے مطابق بنانے کےلئے اقدامات
28 جون 2017 (08:57)
0

حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں چورانوے یونیورسٹیوں میں انٹرنیٹ سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ جدیدتعلیم تک رسائی کو فروغ مل سکے۔
اسی طرح طلباء کی تعلیمی استعداد جانچنے کا نظام بھی وضع کیاجائے گا تاکہ تعلیمی نتائج کی تیاری کے طریقہ کار کو تیز بنایاجاسکے۔ اس نظام سے اساتذہ اور منتظمین کو کلاس رومز میں طلباء کے ساتھ رابطے اور تعلیم کا معیار جانچنے میں بھی مدد ملے گی۔