File Photo

لیبیا:سمندر سے25 تارکین وطن کی لاشیں نکالی گئیں
28 جون 2017 (08:52)
0

لیبیا میں تریپولی کے قریب سمندر سے پچیس تارکین وطن کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔  لیبیا کی انجمن ہلال احمر نے بتایا کہ یہ تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

ادھر اٹلی کے ساحلی محافظوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برس میں لیبیا کی سمندری حدود میں آٹھ ہزار سے زیادہ تارکین کو بچایا گیا ہے۔