File Photo

چین نے بھارتی یاتریوں کے داخلے کے انتظامات روک دیئے
28 جون 2017 (08:48)
0

چین نے چین بھارت سرحد کے سکم سیکشن میں xi Zang کے علاقے میں بھارتی یاتریوں کے داخلے کے انتظامات روک دیئے ہیں۔

یہ اقدام بھارتی سرحدی فوجیوں کے چینی علاقے میں غیر قانونی داخلے کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمانLu Kangنے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہاکہ بھارتی حکومت کو اس سلسلے میں سفارتی ذریعے سے مطلع کردیا گیا ہے۔