حکومت کاپی ایچ ڈی کے طلبہ کیلئے وظائف کا اعلان
28 جون 2017 (08:44)
0

وفاقی حکومت نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کے لے بیرون ملک مکمل وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذرائع نے ہمارے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ وظائف زراعت، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، مینجمنٹ سائنسز اور بزنس ایجوکیشن، میڈیکل ، فزیکل اور سوشل سائنسز میں دیئے جارہے ہیں۔
آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اس مہینے کی30 ہے۔