خیبرپختونخوا:اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 17 صنعتی اقتصادی زونز کی تعمیر کا کام جاری
28 جون 2017 (08:41)
0

خیبرپختونخوا میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سترہ صنعتی اقتصادی رونز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایاکہ یہ زون حطار، رشکئی، غازی، جلوزئی، چترال، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ، بونیر، سوات، گدون ، جہانگیرہ، مانسہرہ، کوہاٹ، بٹگرام اور رسالپور میں تعمیر کیے جارہے ہیں۔
یہ منصوبہ33 ارب روپے کی لاگت سے 2025 ء میں مکمل ہوگا۔