File Photo

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش
28 جون 2017 (08:04)
0

پنجاب، زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش جھنگ95 ملی میٹر، سبی55 ، ساہیوال49 ، موئن جوڈرو35 ، شہید بے نظیر آباد24 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ21 اور رحیم یار خان 15 ملی میٹر۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژنوں، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، فاٹا اور کشمیر میں دور دور تک تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ، لاڑکانہ، سکھر، ژوب، سبی، نصیر آباد، قلات ڈویژنوں اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
بدھ کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد 25 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 27
کراچی 32
پشاور 28
کوئٹہ 22
گلگت 20
مری 18
اور مظفر آباد 21 ڈگری سینٹی گریڈ