File Photo

وزیراعظم سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت 20 لاکھ سے زائد درخت لگائے جاچکے
28 جون 2017 (08:00)
0

وزیراعظم کے سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک بیس لاکھ سے زائد درخت لگائے جاچکے ہیں۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں شروع کیے گئے اس پروگرام کا مقصد بڑے پیمانے پر شجرکاری کی مہم کے ذریعے ملک کے جنگلات کے شعبے کو ازسر نو فعال بنانا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے ترجمان کے مطابق پروگرام کے تحت پنجاب میں دس لاکھ پچاس ہزار، سندھ میں چار لاکھ نو ہزار تین سو، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ دو ہزار، بلوچستان میں دو لاکھ بتیس ہزار چار سو، آزاد کشمیر میں ایک لاکھ تیس ہزار پانچ سو، گلگت بلتستان میں چھیاسی ہزار تین سو تیس اور فاٹا میں ستاسی ہزار درخت لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودوں کی بقاء کو یقینی بنانے کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے۔