File Photo

آج سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
28 جون 2017 (07:45)
0

آج سے ملک بھر میں دور دور تک مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ مون سون کا پیر کے روز سے آغاز ہوچکا ہے تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، زیریں سندھ، خیبرپختونخوا ، مشرقی بلوچستان او ر کشمیر میں اکثرمقامات پر آج اور کل شدید بارش کا امکان ہے۔
ترجمان نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقوں خصوصاً خیبرپختونخوا کے برساتی نالوں، پوٹھوہار ریجن، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں سیلاب آسکتا ہے۔
ترجمان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی وہ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر آج اور کل چوکس رہیں۔