File Photo

پاکستان کا خواتین کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کی حمایت کا اعادہ
28 جون 2017 (06:57)
0

پاکستان نے دنیا بھر کی خواتین کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ویمن ایگزیکٹو بورڈ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کے زبردست حامی تھے۔
ملیحہ لودھی نے کہاکہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اب خواتین معاشرے میں اور اپنے کام کرنے کے مقامات پر اپنے بنیادی حقوق کا دعویٰ کررہی ہیں۔
اس موقع پر فورم نے اقوام متحدہ کے خواتین کیلئے تزویراتی منصوبے اور بیجنگ پلیٹ فارم فار ایکشن پر عملدرآمد کیلئے اپنے عزم کو دہرایا۔