وزیراعظم محمد نوازشریف کا کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

کوئٹہ:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،2پولیس اہلکار جا ں بحق
28 جون 2016 (22:20)
0

منگل کی شام کوئٹہ کے علاقے چھاکی شاہوانی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو واقعات قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں پر حالیہ حملوں سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داران کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔