سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے۔

اداروں میں اصلاحات،ایشیائی ترقیاتی بینک30کروڑ ڈالر فراہم کریگا
28 جون 2016 (20:42)
0

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو سرکاری اداروں میں اصلاحات کیلئے تیس کروڑ ڈالر فراہم کر ے گا۔
اس سلسلے میں منگل کو اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جو اس موقع پر موجود تھے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک سے ملنے والی رقم پاکستان ریلوے اور دوسرے سرکاری اداروں میں تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے استعمال کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 30جون تک ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ بنک مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔