28 جون 2016 (20:40)
0

چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سٹیل ، توانائی، سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہرکی ہے ۔
اس دلچسپی کا اظہار چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے منگل کے روز اسلام آباد ایوان صنعت وتجارت کے دورے کے دوران کیا ۔
وفد نے کہاکہ ان کے دورے کا مقصد پاکستانی منڈی میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع کاجائزہ لینا ہے ۔