چودھری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون دونوں ملکوں کے اجتماعی مفاد میں ہے ۔

سکیورٹی چیلنجز،وزیر داخلہ کا پاکستان،فرانس کثیر الجہتی تعاون پر زور
28 جون 2016 (19:47)
0

فرانس کے سفیر مارٹن ڈورینس نے منگل کے روزاسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
اپنے کلمات میں وزیرداخلہ نے پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیرالجہتی تعاون پر زوردیا تاکہ سیکورٹی سمیت مختلف بحرانوں کامقابلہ کیاجاسکے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون دونوں ملکوں کے اجتماعی مفاد میں ہے انہوں نے دونوں ملکوں کی سیکورٹی ایجنسیوں میں تعاون کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ اسے مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔