وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ذرائع ابلاغ میں تعا ون،پاکستان ایران تعلقات مزید مستحکم ہونگے:پرویز رشید
28 جون 2016 (19:14)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ذرائع ابلاغ میں تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوںگے۔
منگل کے روزاسلام آباد میں ایرانی سفیر ہنردوست سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں دورکرنے ، عوامی رابطوں کو فروغ دینے اور بہتر مفاہمت کے قیام میں موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اوراسے قریبی دوست سمجھتا ہے کیونکہ دونوں ملک مشترکہ تاریخ مذہب اور ثقافت رکھتے ہیں ۔