وزیر تجارت نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

ایران کیساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کیلئے رابطے میں ہیں:خرم دستگیر
28 جون 2016 (19:08)
0

وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹنے کے بعد پاکستان ایران کے ساتھ تجارت میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات کررہا ہے ۔
منگل کے روز اسلام آباد میں اسٹیٹ بنک اور دیگر بنکوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے ساتھ بنکاری نظام کے ذریعے لین دین کی سہولت کیلئے قابل عمل تجاویز مانگیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت تجارت ترجیحی تجارت کے معاہدے اور سرحد پر تجارتی سہولتوں میں اضافے کیلئے ایران کی وزارت تجارت کے ساتھ رابطے میں ہے ۔
بنک کے نمائندوں جنہوں نے چند ماہ قبل ایران کا دورہ کیا تھا کے مطابق ایران میں پاکستان کے ساتھ تجارت کے بارے میں بڑا جوش وخروش پایا جاتا ہے ۔