File Photo

ترکی کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں چند دن لگیں گے :روس
28 جون 2016 (17:51)
0

روس نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے روسی فوجی طیارہ گرانے پرمعافی مانگنے کے بعد ترکی کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں چند دن لگیں گے ۔

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہاکہ اردوان کی طرف سے معافی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلئے شرط تھی ۔
پوٹن کے نام معافی میں اردوان نے کہاکہ انھیں یقین ہے کہ ترکی کے روس کے ساتھ تعلقات جلد معمول پرآجائیںگے۔