File Photo

خیبرپختونخوا:مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن 1125قائم
28 جون 2016 (17:47)
0

پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے کسی بھی علاقے میں مشکوک سرگرمی یا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن 1125 قائم کی ہے ۔

پشاور میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق فوج نے یہ اقدام شہریوں کو متحد کرنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کیا ہے ۔
عوام چوبیس گھنٹے پی ٹی سی ایل یا موبائل فون سے 1125 تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں معلومات فراہم کرنے والے کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔