28 جون 2016 (17:40)
0

وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے اساتذہ کی تنخوائیں ترجیحی بنیادوں پر چھ ہزار سے بڑھا کر آٹھ ہزار کرنے کی سفارش کی ہے ۔

کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز ڈاکٹر امیراﷲ مروت کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں آئندہ سال میں بنیادی ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کو سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے ذریعے فنڈز وقت پر جاری کرنے کی بھی سفارش کی ۔