پاکستان پولیو کے خاتمے میں جلد کامیاب ہوگا:ربانی
28 جون 2016 (17:29)
0

قائم مقام صدر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمے میں جلد کامیاب ہوگا ۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین مائیکل کے MCGOVERN کی قیادت میں روٹری انٹرنیشنل کی End Polio Nowمہم کے نمائندگان کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔
قائم مقام صدر نے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے بھرپور عزم اور ٹھوس کوششوں کا یقین دلایا ۔
رضا ربانی نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب سے پولیو کے خاتمے کیلئے زیادہ بچوں تک رسائی میں مدد ملی ہے اوراس سے چھ لاکھ اضافی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین مائیکل کے MCGOVERN نے کہاکہ ان کا ادارہ پولیو کے خاتمے کے علاوہ شرح خواندگی میں اضافے اور لوگوں کوپینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے ۔