قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس
28 جون 2016 (17:25)
0

قومی اسمبلی کی بندرگاہوں اور جہاز رانی کے بارے میں قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا ۔

کمیٹی نے اقتصادی امور ڈویژن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق تمام منصوبوں کیلئے فنڈز جلد جاری کرنے کی سفارش کی ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس بھی آج اسلام آباد میں ہوا ۔
سیکرٹری اطلاعات اورپی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید عمران گردیزی نے کمیٹی کو پی ٹی وی کے مختلف امور کے بارے میں بتایا ۔