File Photo

چوہدری نثار اور فرانسیسی سفیر کا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
28 جون 2016 (17:21)
0

فرانس کے سفیر مارٹن ڈورینس نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

اپنے کلمات میں وزیرداخلہ نے پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیرالجہتی تعاون پر زوردیا تاکہ سیکورٹی سمیت مختلف بحرانوں کامقابلہ کیاجاسکے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون دونوں ملکوں کے اجتماعی مفاد میں ہے انہوں نے دونوں ملکوں کی سیکورٹی ایجنسیوں میں تعاون کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ اسے مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔