سپریم کورٹ کے نئے جج اعجاز الحسن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
28 جون 2016 (17:14)
0

سپریم کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج اعجاز الحسن نے منگل کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ایک تقریب میں ان سے حلف لیا۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے گورنرہائوس لاہور میں لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ۔
پنجاب کے گورنر محمد رفیق رجوانہ نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا ۔