File Photo

اقوام متحدہ کی انسانی ضروریات پوری کرنے کیلئے فنڈ میں اضافے پر زور
28 جون 2016 (15:30)
0

اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات پوری کرنے کیلئے فنڈ میں اضافہ کرنے پر زوردیا ہے۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل Jan Eliasson نے کہا کہ عالمی برادری کو بحرانوں سے بچنے کیلئے مناسب اقدامات اور عالمی سطح پر ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے فوری طور پر متحرک ہونا چاہیے۔