File Photo

موجودہ حکومت کے دور میں اب تک تیل و گیس کے83 کنویں دریافت ہوئے ہیں:خاقان
28 جون 2016 (15:10)
0

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں اب تک تیل و گیس کے تراسی کنویں دریافت ہوئے ہیں۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں پٹرولیم کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں اپنی وزارت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کے چھ ذخائر جون میں دریافت کئے گئے ہیں جن میں چار سندھ اور دو خیبرپختونخوا میں ہیں۔