امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کواپنی طاقت برقراررکھنے کیلئے ان طریقوں پر غور کرناچاہیے

یورپی یونین کے رکن ملک برطانیہ کے فیصلے پر اظہار مایوسی نہ کریں: جان کیری
28 جون 2016 (13:24)
0

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یورپی یونین کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ برطانیہ کی جانب سے اٹھائیس ملکی اتحاد کو اچانک چھوڑنے کے فیصلے پر اظہار مایوسی یا انتقامی رویہ اختیار نہ کریں۔
انہوں نے یہ بات لندن میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ سے ملاقات کیلئے روانگی سے پہلے برسلزمیں کہی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کواپنی طاقت برقراررکھنے کیلئے ان طریقوں پر غور کرناچاہیے جو ان مفادات اوراقدار کا تحفظ کریں جنہوں نے ہمیں پہلے اکٹھا کیا تھا۔